Aaj Logo

شائع 20 اگست 2024 06:00pm

ڈائریکٹر میٹنگ کیلئے گھر آیا اور فون چُرا کر لے گیا، دانیال راحیل

پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل دانیال راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈائریکٹر میٹنگ کیلئے ان کے گھر آیا اور موبائل فون چُرا کر چلتا بنا۔

دانیال راحیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک ڈائریکٹر میٹنگ کیلئے گھر آیا اور میرا فون چوری کرلیا۔

کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

میزبان نے اداکار سے ان کے گھر سے موبائل چوری ہونے کا قصہ پوچھا، جواب میں اداکار نے تفصیلاً بتایا کہ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک فلم ڈائریکٹر تھا جس نے کافی پہلے ایک فلم بنائی تھی، بعدازاں وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی ملوث نکلا تھا۔

اداکار نے کہا وہ میرے دو، چار دوستوں کے ہمراہ گھر آیا تھا، جب گیا تو فون گھر پر موجود نہیں تھا، بعد میں، میں نے اسے کافی ٹریک کیا، یہاں تک کہ وہ شخص فون پر مجھے یہ کہہ رہا تھا کہ آپ مجھے فون کا سیریل نمبر بتائیں، میں آپ کو فون ڈھونڈ کے دے دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ چور ہی دراصل کہہ رہا تھا کہ میں فون ڈھونڈنے میں مدد کردیتا ہوں۔

خیال رہے کہ فنکار بننے کی خواہش لیے اداکار و ماڈل دانیال راحیل نے 17 سال کی عمر میں تھیٹر کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

محسن عباس دنیا کی تمام خواتین سےمعافی مانگنے پرمجبورہوگئے

بعدازاں دانیال نے اپنے پیشن کو پروڈکشن اور اداکاری میں تلاش کیا اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے تھیٹر اور ٹیلی ویژن کی تعلیم حاصل کی۔

اداکاری ان کے خون میں تھی کیونکہ وہ مشہور ٹی وی اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے ہیں۔

دانیال راحیل نے انٹرویو میں بتایا کہ ’مجھے پہلی بار ٹی وی پر آنے کا موقع اپنی والدہ کے ساتھ پنجاب حکومت کے لئے ایک عوامی خدمت کے پیغام میں ملا تھا۔‘

عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’ڈان‘ کا لقب دے دیا

دانیال راحیل نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2010 میں نشر کیے جانے والے مشہور ڈرامہ سیریل ”داستان“ میں معاون کردار ادا کرکے کیا۔

Read Comments