Aaj Logo

شائع 20 اگست 2024 05:06pm

ن لیگ اور پی پی قیادت نے بجلی ریلیف پر اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے صارفین کو بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا گیا جس پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ن لیگ پر تنقید شروع کردی گئی، ان میں سندھ حکومت کے رہنما سرفہرست رہے۔

’بجلی بلوں میں ریلیف بیوقوفی ہے، کرپشن کا پیسا جیب میں ڈالنا نہیں ہے؟‘ مریم نواز کی سندھ حکومت پر تنقید

سندھ حکومت میں شامل رہنما شرجیل میمن، سعید غنی اور دیگر نے ن لیگ کو دیگر صوبوں میں نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا اور ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سمیت آج مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔

’بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے‘ مراد علی شاہ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دونوں حلیف جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور پابند کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بیان نہ دیں۔

Read Comments