پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت مکمل کر لی گئی، سائبر کرائم کیسز میں 3 ماہ سے 14 سال تک قید اور جرمانے کی سزا کے لیے تجاویز آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں سائبر کرائم ایکٹ کے مسودہ پر مشاورت مکمل کر لی گئی اور محکموں سے سائبر کرائم ایکٹ پر حتمی تجویز طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے، مجرمان کو قید کے ساتھ جرمانے بھی کئے جائیں گے، سائبر کرائم کیسز میں 3 ماہ سے 14 سال تک قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔