Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 04:28pm

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ 12 اگست کو تین دیگر افراد کے ہمراہ دو گاڑیوں میں مغرب سے کچھ ہی دیر پہلے کوئٹہ سے پنجگور کے لیے نکلے تھے کہ انہیں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے3 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنرپنجگورکی شہادت میں ملوث تھے۔

Read Comments