Aaj Logo

شائع 20 اگست 2024 01:13pm

ہمارے پاس مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے، شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مضبوط فاسٹ بولنگ اٹیک ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں، فاسٹ بولنگ ہماری قوت ہے، آگے جانا ہے تو ہوم میچز جیتنے ہوں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم شان مسعود کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ پر اسپن بولنگ زیادہ مؤثر ثابت ہوگی، ہمارے پاس مضبوط فاسٹ بولنگ لائن اپ ہے، ٹیم میں 6 کوالٹی فاسٹ باؤلرز موجود ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے۔

شان مسعود نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، کوشش ہو گی کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں، ہمیں اپنے ہوم میچز کو جیتنا ہے۔

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز: 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول کراچی ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ محمد ہریرہ گزشتہ کئی سال سے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرکے ان کا پوٹینشل دیکھنا ہے، انہیں ٹیم میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امام الحق ہمارے سسٹم کا حصہ ہیں، انہیں اس سیریز میں آرام کروایا گیا ہے، ہم نے امام الحق کی جگہ محمد ہریرہ کو اوپننگ کرانے کا سوچا ہے، صائم ایوب بھی ابھی فارم میں ہیں، صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی، ہم انہیں پورا چانس دینا چاہتے ہیں۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آسٹریلیا میں جیت نہ سکے لیکن کرکٹ اچھی کھیلی، آسٹریلیا میں عامر جمال ہمارے لیے بہترین ہتھیار ثابت ہوئے، انہوں نے آسٹریلیا میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایک بولردوسرے سے بہتر ہے، ہمیں کنڈیشنز کے لحاظ سے باؤلر کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔

Read Comments