Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 11:32am

شاہ رخ خان نے جان ابراہم کو قیمتی بائیک تحفے میں کیوں دی؟

جان ابراہم ان دنوں اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی چیٹ شو اداکار نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ نے انہیں گزشتہ سال ان کی فلم ”پٹھان“کی زبردست کامیابی کے بعد ایک موٹر سائیکل تحفے میں دی تھی۔

جان ابراہیم نے اس انٹرویو میں کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ میری آخری فلم ”پٹھان“ تھی۔ مجھے یاد ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد ایک دن شاہ رخ نے مجھ سے کہا تھا، ’چلو جان، چلو پارٹی کرتے ہیں! اپنی فلم چل رہی ہے۔ اچھی اوپننگ ملی ہے۔ میں نے کہا ،نہیں مجھے سونا ہے۔ انہوں نے ’’کیا، تمہیں سونا ہے؟‘‘ ’’ہاں، مجھے سونا ہے۔‘‘ تو اس نے مجھ سے پوچھا، ”تمہیں کیا چاہیے؟“ میں نے ان سے کہا، بس مجھے ایک موٹر سائیکل تحفے میں دو۔ شاہ رخ نے مجھے فورا یہ تحفہ دے دیا۔

امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کیوں کام کررہے ہیں؟ وجہ بتادی

جان ابراہم اس سےپہلے بھی ایک شو میں کہہ چکے ہیں کہ، میرا شاہ رخ کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے، جب میرا کیریئر شروع ہوا تو ایک ماڈلنگ کے مقابلے میں شاہ رخ میرے جج تھےاور اب فلم “ پٹھان“ میں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ وہ انتہائی ہوشیاراور ذہین ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بہت دیکھ بھال کرنے والا اور پیارکرنے والا شخص بھی ہے۔

جانابراہم نے پچھلے سال سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر جاسوس تھرلر فلم ”پٹھان“ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان کی بطور مہمان شرکت کے ساتھ دپیکا پڈوکون، ڈمپل کپاڈیا اور آشوتوش رانا نے کام کیا تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر 1،000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

Read Comments