Aaj Logo

شائع 20 اگست 2024 09:50am

کیا ربیکا خان اورحسین ترین کا بریک اپ ہوگیا ؟

خوبصورت ڈیجیٹل تخلیق کار اور پاکستان کی صف اول ٹک ٹاکر ربیکا خان کی نئی بریک اپ ریل نے ربیکا اورحسین کے درمیان تعلقات کے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک بریک اپ ریل پوسٹ کی ہے ۔ ریل میں انہوں نے محبت میں ڈوبے دو لوگوں کے سفر کو دکھایا اور بریک اپ کے بعد ایک لڑکی کو روتا ہوا دکھایا ہے ، جو اس رشتے کے ٹوٹنے کے درد کو ظاہر کرتا ہے۔

اس انسٹاگرام ریل دیکھنے کے بعد سوشل میڈیاپرانکے رشتے کو لے کر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہےاور ان کےتقریبا تمام فالوورزکا خیال ہے کہ وہ اپنے اور حسین کے بریک اپ کا ایک اشارہ دے رہی ہیں۔ اور یہ پوسٹ حسین کے انہیں چھوڑنے کے بعد پوسٹ کی گئی ہے۔ لیکن کئی مداحوں نےانہیں ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی دی ہے۔

عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’ڈان‘ کا لقب دے دیا

واضح رہے کہ ربیکا خان نے جون میں اپنے بہترین دوست حسین ترین سے منگنی کی تھی۔ اور ان کے مداح اس منگنی پربہت خوش ہیں، جو اس رشتے کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

Read Comments