صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے مابین حالیہ قربت اور ایک دوسرے کے حق میں بیانات کا عمل کئی سیاسی تجزیہ کاروں کے لیے تعجب کا باعث تھا اور اب قیاس آرائیوں کا سلسلہ اس وقت دم توڑ گیا جب سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بننے تو ارب پتی ایلون مسک کو کابینہ میں عہدہ پیشکش کرنے کی آفر کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایلون مسک میری پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو وہ ایسا کرنے کو تیار ہیں۔
ٹرمپ نے ایلون مسک کو ’بہت ذہین آدمی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں یقینی طور پرانہیں کابینہ میں اہم عہدہ دوں گا۔ واضح رہے کہگزشتہ ماہ صدر کے لیے مسک نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ ایلون مسک نے ایک قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”ہمت“ کی تعریف کی۔
دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ارب پتی پلیٹ فارم ایکس پر دوستانہ گفتگو کی جہاں مسک نے ٹرمپ کی مہم کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک کو ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مشیر کے کردار یا کابینہ کے عہدے کی آفر کی گئی ہو۔
2016 میں ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد مسک کو ریپبلکن صدر کی دو مشاورتی کونسلوں میں مقرر کیا گیا، جہاں ان کا مقصد ماحولیاتی اور امیگریشن پالیسیوں پر اثر انداز ہونا تھا۔ تاہم، ٹیک ارب پتی نے 2017 میں ٹرمپ کے تاریخی پیرس موسمیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔