Aaj Logo

شائع 19 اگست 2024 10:42pm

عراق کے سیکرٹری دفاع کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سیکرٹری دفاع سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی

ترجمان کے مطابق عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Read Comments