پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی کی تردید کردی۔
عاطف خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ بنایا، جب تک وہ چاہیں گے یہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔
جنرل (ر) فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ ہم کوئی گروپ بندی نہیں کر رہے، میں اس خبر کی تردید کرتا ہوں، ہم نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی قرار داد نہیں لانی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے پر عاطف خان اور جنید اکبر نے اختلاف کیا تھا، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کو شکایت کی تھی۔
بیرسٹر گوہر رؤف حسن کے دفاع میں کود پڑے، ’انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا‘
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے عاطف خان اور جنید اکبر کی جانب سے گروپ بندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے انہیں اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔