Aaj Logo

شائع 19 اگست 2024 09:08pm

’بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے‘ مراد علی شاہ کی نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عجیب و غریب اعلانات کیے جاتے ہیں تو ہمیں پریشانی ہوتی ہے، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیا جائے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کام بتانے سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، معلوم نہیں لوگ ٹی وی پر آنے کے لیے وقت کیسے نکال لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ کراچی کے تینوں اسپتالوں کا بجٹ اب ہم خود دے رہے ہیں، وفاق اس کو نہیں دیکھ رہا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی اسی تقریب میں پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ باتوں سے زیادہ سندھ حکومت کا کام بولتا ہے۔

سروسز اسپتال لاہور میں ایمبولینس نایاب، مریضوں کے بیڈ ٹریفک سے گزرنے لگے

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ڈاکٹر عذرا کو لاہور بھیجنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اب 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا۔

Read Comments