ڈھاکا یونیورسٹی میں تلاوت قرآن پر پابندی لگانے والے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر کے دفتر میں طلبا نے پہنچ کر قرآن کی تلاوت کی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ڈھاکا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالبشیر نے اپنے طلباء پر رمضان المبارک میں سرعام قرآن مجید کی تلاوت پر پابندی عائد کی تھی۔
’بنگلہ دیش جیسا حال کریں گے‘ کی دھمکی کئی ملکوں میں مقبول
قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی لگانے پر طلبا نے آج ڈین کو گھیر کر آفس میں تلاوت کی ، ان کے لیے ہدایت کی دعا کی اور ان سے استعفیٰ لے لیا۔
طلبا کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں ہندو تہواروں اور رنگین محفلوں کی اجازت تھی جبکہ صرف اسلامی مجالس منعقد کرنے پر پابندی تھی۔
حسینہ واجد کے وفاداروں کی برطرفی کا سلسلہ جاری، صفائی مکمل ہونے تک الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ
رمضان المبارک کے دوران یونیورسٹی میں محفل قرآن کے پروگرام پر مذکورہ ڈین نے طلبا کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔