Aaj Logo

شائع 19 اگست 2024 07:57pm

کیا دانش تیمور ناراض عائزہ خان کو منانے کے لیے لندن لے گئے ہیں ؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نامور اداکارہ عائزہ خان اس وقت حیران رہ گئیں جب انھوں نے اپنا نام سرچ کیا تو یو ٹیوب نے حیرت انگیز طور پر ایسی تفصیلات دیکھائیں کہ اداکارہ کے قہقہے بھی لگ گئے۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں یوٹیوب ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ دانش تیمور ناراض عائزہ خان کو منانے کے لیے لندن لے گئے۔

محسن عباس دنیا کی تمام خواتین سےمعافی مانگنے پرمجبورہوگئے

اداکارہ نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ڈرامہ دیکھنے کے لیے یوٹیوب پر اپنا نام سرچ کیا تو مجھے مداحوں کی جانب سے بنایا گیا ڈرامہ مل گیا۔

عامر خان غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے

اُنہوں نے دانش تیمور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہے؟، اگر ایسا ہے تو میں آپ سے ناراض ہوں، اب آپ مجھے منانے کے لیے چھٹیوں پر لیکر جائیں۔

عائزہ خان نے مداحوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو پر زور دار قہقہے بھی لگائے۔

عاطف اسلم نے اہلیہ کو ’ڈان‘ کا لقب دے دیا

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ میں موجود تھے، اس جوڑے نے اپنی چھٹیوں کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں۔

Read Comments