نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں بھارت کے جشنِ آزادی کی سالانہ پریڈ سے خطاب کے دوران ایک بڑا بلنڈر یہ کیا کہ تین بار بھارتی پریڈ کو پاکستانی پریڈ کہا۔
ایرک ایڈمز نے ایک دن قبل ہی شہر میں اِسی مقام پر پاکستان کے جشنِ آزادی کی پریڈ سے بھی خطاب کیا تھا۔ وہ مغالطے میں بھارت کی جگہ پاکستان کہہ گئے۔
ایرک ایڈمز اور نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل سے دو مسلم اور ایک ہندو گروپ نے استدعا کی تھی کہ بھارت کے جشنِ آزادی کی پریڈ میں ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر کا فلوٹ شامل نہ ہونے دیا جائے۔
ان گروپوں کا استدلال تھا کہ رام مندر سولھویں صدی کی بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد تعمیر کیا گیا ہے اس لیے یہ ایک لحاظ سے تنافر کی علامت ہے۔
ایرک ایڈمز اور کیتھی ہوچل نے یقین دلایا تھا کہ نفرت یا تنافر پیدا کرنے والی کوئی بھی چیز برداشت نہیں کی جائے تاہم بھارتی لابی کامیاب رہی اور بھارت کے جشنِ آزادی کی پریڈ میں رام مندر کا فلوٹ بھی شامل کیا گیا۔ اس فلوٹ کو پریڈ میں شامل نہ کرنے کی استدعا دی کونسل آن امریکن مسلم ریلیشنز اور دی انڈین امریکن مسلم کونسل کے ساتھ ساتھ ہندوز فار ہیومن رائٹس نامی گروپ نے بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں :
کویت نے رام مندر کا جشن منانے والے بھارتیوں کو باہر نکال پھینکا
مسلمان گورنر کو رام مندر میں سجدہ کرنا مہنگا پڑ گیا، بھارتی مسلمانوں کی شدید تنقید