وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ کل پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ایجنڈے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بولی کے طریقہ کار کی توثیق شامل ہے، اس کے علاوہ وزارت سرمایہ کاری کی ترقی پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری پر غور ہوگا۔
بطور سزا لوڈ شیڈنگ کو جائز قرار دینے کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی نیو ٹیک کے تحت فنڈ ریزنگ کمپنی کا قیام ایجنڈے کا حصہ ہے۔
حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری بھی شامل ایجنڈے میں شامل ہے۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر اعظم
کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی کاروباری ادارے کی طرف سے فیصلے کی توثیق ایجنڈے کا حصہ ہے۔