Aaj Logo

شائع 19 اگست 2024 10:00am

سڑے ہوئے ٹماٹر اورلیموں کو پھینکنے سے پہلے یہ دلچسپ ہیکس ضرور آزمائیں

کچن میں رکھے گئے آئٹمز میں لیموں اور ٹماٹر بہت جلدی خراب ہو جاتےہیں۔ ایسی صورت میں اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ ہم انہیں ضائع کر دیں۔ لیکن آج ہم آپ کے لیے ان سے صفائی کے زبردست ہیکس لائے ہیں، جو ان کی مدد سے گھر کو حیرت انگیز طور پر چمکا سکتے ہیں۔

اکثر خواتین روزانہ کی زحمت سے بچنے کے لیے سبزیاں اور پھل تھوک کے حساب سے خرید کر اسٹور کر لیتی ہیں۔ لیکن دیکھا گیا ہے کہ فریج میں رکھی ہوئی بعض سبزیاں بہت تیزی سے خراب ہو جاتی ہیں یا پھر گلنے لگتی ہیں۔ جیسے لیموں یا ٹماٹڑ کی میعاد بہت تھوڑی ہوتی ہے ۔

ایسی صورت میں ان گلے سڑی سبزیوں کو پھینکنے سے پہلے یہ جان لیں کہ، ان سے گھر کی صفائی اور ستھرائی کیے بہت سے کام لیے جا سکتے ہیں۔یہ دلچسپ ہیکس انہی کے متعلق ہے۔

واش بیسن اور کچن سینک کی صفائی

آپ نے غور کیا ہوگا کہ کئی مرتبہ واش بیس کو صاف کرنے کے بعد بھی ان کا پیلا پن نہیں جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ سڑے ہوئے ٹماٹر اور لیموں کام میں لائے جا سکتے ہیں۔

لیموں اور ٹماٹر کے اندر چکنائی کو کاٹنے اور داغ دھبوں کو دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہوتی ہے۔

واش بیسن کی صفائی کے لیے پہلے ان ٹماٹروں کے چھلکے کو الگ کرلیں اور اسے اچھی طرح سے ہاتھ کے ذریعے پس لیں۔ اب اس میں لیموں کے رس کو نچوڑ کر انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس تیار شدہ مکسچر کو بیسن پر لگا کراسکرب سے رگڑ لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ بیسن سے داغ دھبے دور ہو گئے ہیں اور وہ بالکل نئے بیسن کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ اس طرح آپ اس مکسچر سے برتن اور کچن سینک کو بھی چمکا سکتی ہیں۔

پرانی بالٹی اور مگ کی صفائی

لمبے عرصے تک استعمال کے بعد بالٹیوں اور مگوں پر پانی کے داغ پڑ جاتےہیں ،جنہیں نکالنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ سڑے ہوئے ٹماٹراورلیموں کی مدد سے انہیں نہ صرف نکالنا ممکن ہے، بلکہ اس کی چمک میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹماٹر کو دو ٹکروں میں کاٹ کر اس پر لیموں کو نچوڑ لیں۔ اب ٹماٹر کا ایک ٹکرا لیں اور اسے مگ یا بالٹی پر رگڑیں ۔ اس طرح ان پر لگے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔ اگر آپ چاہیں تو صرف لیموں کی مدد سے بھی انہیں صاف کیا جا سکتا ہے۔

لوہے کی زنگ

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ برنر یا پانی کے نل پر زنگ لگ جائے تو اسے نکالا نہیں جا سکتا ہے۔ حالانکہ اس زنگ کو خراب لیموں اور ٹماٹر کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے۔

ایک پتیلی میں ایک گلاس پانی کو گرم کر لیں۔ جب پانی تھوڑا گرم ہو جائے تو اس میں ان کٹے ہوئے ٹماٹروں کو ڈال کر ابال آنے تک پکائیں اور پھر ان ٹماٹروں کا اچھاسا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس میں لیموں کا رس شامل کر کے انہیں مکس کر لیں۔ اس پیسٹ کوچھان کر زنگ آلود برنر پر ڈالیں اور ہلکا سا تھپتھپا لیں۔ اب لیموں کے ٹکروں سے رگڑ کر زنگ کو صاف کریں۔ زنگ بالکل صاف ہوجائے گا۔

Read Comments