Aaj Logo

شائع 19 اگست 2024 08:51am

سونامی کے 13 سال بعد جاپانی شخص آج بھی لاپتہ اہلیہ کی تلاش میں مصروف

2011 میں جاپان میں آنے والے سونامی کے نتیجے میں ایک شخص کی بیوی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی تلاش آج بھی اسکا شوہر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ2011 میں جاپان میں آںے والے ہولناک سونامی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 سال قبل جاپان میں آنے والے سونامی میں یاسو تاکاماتسو نامی شخص کی اپنی لاپتہ ہوجانے والی بیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے پچھلے 10 سال سے سمندر کی گہرائیوں میں جا کر اپنی اہلیہ کی باقیات تلاش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری یاسو تاکاماتسو ہفتے میں ایک بار سمندر کی گہرائیوں میں جا کر بیوی کی باقیات تلاش کرتا آرہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونامی کے چند ماہ بعد یاسو تاکاماتسو کو اپنی اہلیہ کا موبائل فون ایک بینک کے باہر پارکنگ سے ملا جہاں وہ ملازمت کیا کرتی تھی تاہم اہلیہ کی کوئی دوسری چیز اسے نہ مل سکی۔

جب سونامی آیا تو یاسو تاکاماتسو کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر کو موبائل فون پر ایک پیغام تحریر کیا گیا تھا جس میں اپنے شوہر سے خیریت دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کیا تم ٹھیک ہو، میں گھر جانا چاہتی ہوں۔ مگر بدقسمتی سے اہلیہ کا میسیج شوہر کو موصول نہ ہوسکا تھا۔

اپنی اہلیہ سے متعلق یاسو تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری اہلیہ سمندر کے پاس موجود ہے، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن میں اسے ڈھونڈنے کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتا ہوں۔

Read Comments