امریکا میں حکام نے ڈی این اے کی بنیاد پر ایک شخص کو 51 سال پرانے قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج نے تفتیش کاروں کو 75 سالہ مائیکل یوجین مُولن تک پہنچایا۔
امریکی ریاست اِڈاہو کی میرین کاؤنٹی کے شیرف آفس نے بتایا کہ نینا نیڈِن فِشر کو 1973 میں قتل کیا گیا تھا۔ 2021 تک یہ کیس مکمل طور پر سرد خانے میں رہا۔ ڈی این اے سے متعلق تحقیقات نے اس کیس کو نئی زندگی عطا کی ہے۔
مُولین کو اِڈاہو میں سیلمن کے نزدیک گرفتار کیا گیا۔ اُسے کیلیفورنیا کے حکام کے حوالے سے کیا جائے گا کیونکہ نینا فشر کو کیلیفورنیا ہی میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس وقت لیمہی کاؤنٹی کی جیل میں ہے۔
شوہر اور بچی کے ساتھ سان رافیل، کیلیفورنیا میں رہا کرتی تھی۔ اُسے نومبر 1973 میں قتل کیا گیا تھا۔ نینا فِشر اور اُس کا شوہر دونوں سوئیڈن کے شہری تھے اور اُن دنوں سوئیڈن واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے۔