Aaj Logo

شائع 18 اگست 2024 06:36pm

عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے معاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں، تحریک انصاف کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا بھی بے نقاب ہوچکا ہے۔ فیض، نیازی اور بشریٰ گٹھ جوڑ نے اپنے اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ رﺅف حسن کے بھارتی صحافی کے ساتھ اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات پر مبنی روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمنی پر مبنی ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔

ثاقب نثار کے بھی فیض حمید سے رابطے رہے، اب مان نہیں رہے، طلال چوہدری

انھوں نے کہا کہ ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند فارن فنڈڈ جماعت نے پہلے سائفر کے ذریعے ملک کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور اب ملک کی سالمیت اور بقاء کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنے غیر ملکی آقاﺅں کا سہارا لے رہی ہے۔

فوج ایک بڑی سازش کی تحقیقات کررہی ہے، انویسٹی گیشن مکمل ہوگی تو سامنے لائیں گے، رانا تنویر

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی صحافی پاکستان مخالف جذبات رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے روابط کا بڑا ذریعہ تھا، پی ٹی آئی کو بھارتیوں نے بیرون ملک سے فارن فنڈنگ کی جو تحقیقات میں سامنے آ چکی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈڈ ٹولے نے ملک دشمنی کی ہر حد عبور کرلی ہے، کوئی شک نہیں رہا کہ ان کا اصل ہدف پاکستان کے قومی مفادات اور پاک فوج کو نقصان پہنچانا تھا۔

Read Comments