Aaj Logo

شائع 18 اگست 2024 05:15pm

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول کراچی ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہوم سیزیز کے دونوں ٹیسٹ میچز اب راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے۔

پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، کیا پاک بھارت مقابلہ ہوگا

واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

بیان میں کہا گیا تھا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا، اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔

پی سی بی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 7 ہوم ٹیسٹ میچوں کیلئے کوکابورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

پی سی بی نے کہا تھا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

Read Comments