وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو میں کم عمر بچیوں کی غربت کے باعث شادیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے دادو میں غربت کے باعث پیسوں کی خاطر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لیا، مراد علی شاہ نےخان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی۔
اس حوالے سے مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کمشنر حیدرآباد ان تمام معاملات کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائیں، کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کریں اور رپورٹ پیش کریں۔
جہیز کی وجہ سے 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کا انکشاف
کم عمری کی شادیوں کے تلخ حقائق اجاگر کرتا ’مائے ری‘ خواتین میں مقبول کیوں
وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدر آباد سے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں؟ اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟ بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہر پہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کردی۔