Aaj Logo

شائع 18 اگست 2024 08:27am

پاکستان میں منکی پاکس سر اٹھانے لگا، 11 کیسز رپورٹ، اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم

پاکستان میں منکی پاکس کا وائرس سر اٹھانے لگا، 11 کیسز رپورٹ ہونے پر حکومت متحرک ہوگئی، سندھ اور پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیے گئے۔

ملک میں منکی پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آیا۔

ڈاکٹر کے مطابق منگاہ کا 34 سالہ رہائشی ٹانگ ٹوٹ جانے پر 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا، مریض کا ٹیسٹ کیا گیا تو منکی پاکس مثبت آ گیا، مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔

منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر منکی پاکس کی اسکریننگ سخت کرنے کا حکم

پشاور میں پولیس سروسز اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کے لیے آئسولیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق منکی پاکس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں، اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے آئسولیٹ ہونا چاہیئے۔

پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خطرے منڈلانے لگے

دوسری جانب پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خطرے منڈلانے لگے جبکہ حکومت سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے متحرک ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مرضوں سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ، ادویات سے ایئرپورٹس، بارڈر، اسپتالوں میں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ شہباز شریف نے مہلک مرض سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت دی۔

اجلاس میں پاکستان کے تمام انٹری پوائنٹس پر ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹیسٹنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹربرائے صحت مختار احمد کہتے ہیں کہ پاکستان میں اب تک منکی وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرار کی خبر غلط نکلی، منکی پاکس کا مریض گھر میں ہی موجود

منکی پاکس کے متاثرین کیلئے اسپتال مختص کردئے گئے

عالمی وبا قرار دئے گئے ’منکی پاکس‘ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان ممالک کے سفر سے گریز کریں

پنجاب بھرمیں 6 سرکاری اسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کے لیے وارڈز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بھی اسپتالوں کو ایڈوائزری جاری کردی جبکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیے گئے۔

Read Comments