Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 11:54pm

آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے، علی پرویز

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے۔ خساروں پر قابو نہیں پائیں گے تو عوام پر بوجھ ڈالنا پڑے گا۔

آج نیوز کے ”پروگرام دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز نے کہا کہ آئی پی پیز کی گردن کاٹنا بھی چاہیں تو ٹیرف کنٹرول نہیں کرسکتے، کپیسٹی چارج دنیا میں کئی ممالک میں ہے، یہ پلانٹ اس وقت لگے جب 14،14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ 30 یا 40 فیملیز کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، یہ لوگ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، تحفظ نہیں دیں گے تو کوئی پاور پلانٹ نہیں لگائے گا۔

آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کیے جانے کا امکان، کمیٹی کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

ان کا کہنا تھا کہ کیا تاجراور زمیندار کو ٹیکس نہیں دینا چاہیے، ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

علی پرویز نے کہا کہ خساروں پر قابو نہیں پائیں گے تو عوام پر بوجھ ڈالنا پڑے گا، شہبازشریف اصلاحاتی ایجنڈے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

حکومت کا 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ تنخواہ نہیں لے رہے، بہت جلد اچھی خبریں آنا شروع ہوجائیں گی۔

Read Comments