Aaj Logo

شائع 17 اگست 2024 09:40pm

اپنے انقلاب کے استحکام کیلئے بنگلہ دیشی طلبہ کا اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔

طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی سیاسی جماعت بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

بھارت کا شیخ حسینہ کو رعایت کیلئے امریکہ سے رابطے کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد گزشتہ 15 برس کے دوران ہونے والی حکمرانی کے طرز عمل کو دوبارہ نہ دہرانا ہے۔

دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلبہ نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی ہے۔

شیخ حسینہ کے خلاف قتلِ عام کے مقدمے کی کارروائی شروع

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہے کیونکہ ہم نے بنیادی طور پر نوجوان نسل کو سیاست سے باہر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں طلبہ کے شدید احتجاج کے نتیجے میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوچکی ہیں جبکہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہوچکی ہے۔

Read Comments