Aaj Logo

شائع 17 اگست 2024 01:31pm

کراچی میں ایک اور اوباش کی راہ چلتی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نے خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیومیں موٹرسائیکل سوار کو ہراساں کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیومیں ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ آگے بچہ بھی بیٹھا ہوا ہےواقعہ 12 اگست صبح کے وقت پیش آیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Read Comments