غزہ میں پچیس سال بعد پولیو کا کیس سامنے آگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق دیرالبلاح میں دس ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی بمباری اور گولا باری سے تباہ حال علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ غزہ میں پولیو کے خاتمے کی اصل ویکسین امن کا قیام ہے۔ ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازم ہے۔
ادھر اسرائیل کے المواسی، نصیرات اور جبالیہ سمیت مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں۔ تل الحوا میں گھر پر حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کی بمباری سے 46 فلسطینی شہید ہوئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جنوبی غزہ سے انخلا کے اسرائیلی فوجی کے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہوگئے۔