کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر عوام کیلئے سفر تکلیف دہ ہوگیا۔ مسلسل جھٹکے لگنے شہری جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے لگے۔ سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا پول بھی کھل گیا۔
ہچکولے کھاتی یہ گاڑیاں اور ان میں موجود بے حال مسافر۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی کے جہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
علاقہ مکین اور سائٹ ایریا سے آنے والے شہری کہتے ہیں انتظامیہ کی نااہلی،سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل اور ہیوی ٹریفک کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں تباہ ہوگئیں۔
علاقہ کا مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق کی جائے تاکہ انکی زندگی کا سفر آسان ہوسکے۔