Aaj Logo

شائع 16 اگست 2024 07:59pm

سندھ حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

Read Comments