خیبر پختونخوا اسمبلی میں ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنے کے لئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدرات ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی کی جانب سے پیش کی گئی قراد منظور کرلی گئی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
قرار داد کے مطابق قیام پاکستان سے لیکر آج تک لوگ آزادی اظہار رائے سے محروم ہیں، آئینی ادارے لوگوں کی جان و مال، جمہوری اور آزادی اظہار رائے کو دبانے سے گریز کریں جبکہ ادارے آئین کی متعلقہ شقوں پر عمل کریں تاکہ ملک خداد ترقی کی منازل طے کرسکے۔
نوازشریف نے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنےکی کوشش کی، حماد اظہر
اسمبلی سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، برصغیر کے مسلمانوں خصوصا پختونوں نے بے پناہ تکالیف برداشت کیں جن میں 12 اگست 1948 کا سانحہ بابڑہ کا دلخراش واقعہ سر فہرست ہے جو کہ قابل مذمت تھا اور ہے۔