پنجاب میں 500 یونٹس والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومتی اعلان کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ، پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔ جماعت اسلامی کی مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے جبکہ دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت کریں۔