Aaj Logo

شائع 16 اگست 2024 12:05pm

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے کرے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔

چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویزالہی کو انکوئری ریکارڈ دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

Read Comments