ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرانٹرنیٹ کوسلوکردیا گیا ہیں۔
انٹرنیٹ کی بندش سےآئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پرجا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کوتباہ کیا جا رہا۔
ٓپاکستان میں انٹرنیٹ سے پریشان فری لانسر ’ورچوئل سسٹمز‘ خریدنے پر مجبور
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاون نہ کیا جائے۔ عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے۔ درخواست پرسماعت کل جسٹس شکیل احمد کریں گے۔