پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
حماد اظہر نے ”ایکس“ پر لکھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی۔
انہوں نے لکھا کہ میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے، اڈیالہ نہیں جاسکتا، پنجاب کی تنظیم میں ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ میری رائے، نہ رضامندی شامل تھی۔
لوگوں کی امید ختم ہورہی ہے، یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، شبلی فراز
انہوں نے کہا کہ ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ تھی۔ لابنگ ہورہی تھی کہ لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، آج خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کرلی۔
فوج اگر اندرونی احتساب چاہتی ہے تو ضرور کرے، اس معاملے سے میرا لینا دینا نہیں، عمران خان
حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ ہے کے وہ دو ماہ قید میں رہے، میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اوررہوں گا انشاللہ۔
عمرایوب نے حماد اظہر کا استعفی منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ آپ نے پارٹی اور بانی کیلئے انتھک محنت کی ہے، آپ کا استعفی قبول نہیں کیا جائے گا۔