Aaj Logo

شائع 15 اگست 2024 06:10pm

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کے قتل میں ملوث شوٹرز گرفتار

لاہورمیں پولیس نےڈاکٹر شاہد صدیق کےقتل میں ملوث مرکزی ملزم شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اورنجی اسپتال کےمالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے کرائےکے قاتل شہر یار اوراسکے ساتھی سجاد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار،شہریار کےوالد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیاِ۔

تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق خان 2 اگست کو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنشیا ٹاون میں گولیاں ماری گئیں جب وہ نماز جمعہ ادا کرنے مسجد جا رہے تھے۔

Read Comments