اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جس سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ اقدامات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہیں، پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں جس سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کے اقدامات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔