“ کبھی میں کبھی تم“ اے آروائی ڈیجیٹل کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ہے ، جسے زبردست عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈرامہ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
”کبھی میں کبھی تم“ کی 11 ویں قسط یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہی ہے، اس قسط کو ایک دن میں 6.5 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ یہ بیک وقت پاکستان اور بھارت میں یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ناظرین بھی اس ڈرامہ کی اپنے ملک میں کامیابی کے دعوی دار ہیں۔
ڈرامہ سیریل جفا: حسن کے سلوک سے صارفین خوفزدہ ہو گئے
”کبھی میں کبھی تم“ کو فرحت اشتیاق نے تحریر کیاہے۔ اس کے ہدایتکار بدر محمود ہیں اور ڈرامے کے پروڈیوسر فہد مصطفی اور ڈاکٹرعلی کاظمی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفی، عمادعرفانی۔ جاوید شیخ ، بشری انصاری ، مایا خان، زینب مظہر اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی شرجینا کے گرد گھومتی ہے ، جو شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہے۔ مصطفی ایک لاپروا ہ شخص ہوتا ہے ، لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔ اوسط کہانی کے باوجود ڈرامے کی بہترین کاسٹ سے اس ڈرامے کوزبردست کامیابی مل رہی ہے۔
مداح فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر سےاپنی گہری وابستگی ظاہر کر رہے ہیں۔ زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، ایک مداح نے لکھا کہ ’اوسط کہانی کے باوجود اداکار اس میں دلکشی کا اضافہ کر رہے ہیں۔ کئی مداح ہانیہ عامر سے متاثرہیں۔