Aaj Logo

شائع 15 اگست 2024 10:44am

پورا پاکستان مجھے عزت اور پیار دے رہا ہے، جتنا شکر کروں اتنا کم ہے، ارشد ندیم

پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان مجھے عزت اور پیار دے رہا ہے، جتنا شکر کروں اتنا کم ہے، میں آنے والے وقت کے تمام کھیلوں کے لیے پوری تیاری کروں گا اور پاکستان کا نام ہمیشہ بلند کروں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے پر گورنر ہاؤس میں میرا والہانہ استقبال کیا گیا، گورنرسندھ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی، ان کا شکر گزار ہوں، کراچی والوں نے مجھے بہت عزت دی، ان سب کا شکریہ۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے کراچی میں بہت بڑا کراؤڈ دیکھا، اتنے لوگوں کا پیار دیکھا، میرے پاس اسے بیان کرنے کے لیے لفظ نہیں ہے، جتنے بھی کراچی کے کاروباری افراد نے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

ارشد ندیم کیلئے سندھ حکومت کا 5 کروڑ اور گورنر سندھ کا 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کا میں جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، کھلاڑیوں کو یہی چیزیں آگے لے کر جاتی ہیں، مجھے پورا پاکستان عزت دے رہا ہے، پیار دے رہا ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، کل میں نے جتنا پیار لوگوں کا گورنر صاحب کا دیکھا تو میرا دل کر رہا تھا کہ مجھے جیولن دیں اور میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لوں گا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے مزید کہا کہ یہ پیار، محبت اور سب کی دعائیں مجھے یوں ہی دیتے رہیں، میں آنے والے وقت کے تمام کھیلوں کے لیے پوری تیاری کروں گا اور پاکستان کا نام ہمیشہ بلند کروں گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے آئی ٹی سینٹرز میں پڑھنے والے بچوں کے لیے 100 لیپ ٹاپ کا اعلان کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم نے جو کارکردگی دیکھائی آج قوم اس پر خوش ہے ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کو جو عزت دلوائی اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں، کل رات ارشد ندیم گورنر ہاؤس تشریف لائے، گزشتہ رات ہونے والی تقریب میں ارشد شریف کو دیکھنے کے لیے ہر شخص بے تاب تھا، کل گورنر ہاوس ارشد ارشد کے نعروں سے گونجھ اٹھا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، حکومت کا 15 کروڑ نقد انعام اور ہلال امتیاز کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی کے کاروباری شخصیات نے ارشد ندیم کو پلاٹ، نقد انعامات اور دیگر تحائف سے نوازا، کل سندھ کے لوگوں نے درخواست کی کہ ارشد ندیم سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں، کل دس کروڑ روپے مالیت کے تحائف ارشد ندیم کو پیش کیے گئے، سندھ گورنمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ پانچ کروڑ کا چیک بھی آج ارشد ندیم کو دیا جائے گا۔

Read Comments