Aaj Logo

شائع 15 اگست 2024 08:24am

انگلینڈ نسل پرستانہ فساد: مسجد سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون کو سزا

برطانیہ میں پرتشدد مظاہروں کا حصہ بننے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں 53 سالہ خاتون سمیت پانچ افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسجد کو اڑانے کی پوسٹ لگانے پر 53 سالہ خاتون کو 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ تمام افراد کو تین اگست کو برطانیہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سزا کا سامنا ہے۔

خاتون جولی سیوینی نے بتایا کہ انہوں نے غصے میں پوسٹ کردی تھی، مقصد خوف پھیلانا نہیں تھا۔ تسلیم کرتی ہوں کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی عدالتوں میں 26 برس کے کونر وائیٹلی اور 49 سال کے ٹریور لائیڈ کو بھی نسل پرستی اور پرتشدد ہجوم کو بڑھاوا دینے کے الزامات پر 3-3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

60 سال کے گلین گیسٹ کو جنوبی یارک شائر میں پولیس اہلکار کو گھسیٹنے کے جرم میں 2 سال 8 ماہ قید کی سزائی گئی۔

Read Comments