کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں میں 16 سے 19 اگست تک بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کب اور کہاں کہاں ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بھی بادل برسیں گے، برساتی ندی نالوں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ہفتے شہر قائد میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں کل سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی 5
ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان، کراچی میں بھی رم جھم متوقع
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔