Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 11:38pm

کراچی: گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی، منچلوں کی خواتین سے بدتمیزی

کراچی میں گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی ہوگئی۔ اس دوران منچلوں کی جانب سے خواتین سے بدتمیزی کی اطلاعات بھی ملیں، جبکہ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والی فیملیز دہائیاں دیتی دکھائی دیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی تقریب میں اسوقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب کنسرٹ کے دوران عوام نے خاردار تاریں پھلانگ کر اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کی اور پھر اسٹیج تک پہنچ گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ بھگدڑ بھی مچی جب کہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ انٹر نیٹ کی بندش سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے اندر اور باہر بھی عوام کا رش دیکھنے میں آیا، لوگوں نے گورنر ہاؤس کی چھتیں پھلانگ کر اندر آنے کی کوشش کی جب کہ گورنر ہاؤس میں رش کے باعث کچھ خواتین کے بچے بھی گم ہونے کی اطلاعات ملیں۔

کراچی : گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

واضح رہے کہ جشن آزادی کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں گلوکاروں نے ملی نغمے اور لوک موسیقی پیش کرکے شرکاء کے دل موہ لیے ہیں۔ تاہم بدنظمی کے واقعات نے تقریب کا حسن خراب کردیا۔

Read Comments