Aaj Logo

شائع 14 اگست 2024 08:52pm

حضرت بری امامؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات، اسحاق ڈار نے چادر پوشی کی

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے بری امامؒ کا دوسرے سال عرس کروانے کا موقع ملا ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ عرس بحال ہوا۔

اسلام آباد میں دربار بری امامؒ میں اسحاق ڈارنے چادرپوشی کی اورتقریبات کا آغازکیا ،وزیرخارجہ کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی بھی انکےہمراہ تھے۔

اسحاق نے کہا کہ بری امامؒ کا دوسرے سال عرس کروانے کا موقع ملا ہے، یہ بڑی خواہش تھی،،ہماری خوش قسمتی ہے کہ عرس بحال ہوا ہےاب بری امام کا عرس پندرہ، سولہ اورسترہ اگست کوہوا کریگا۔

انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ 14اگست کوچادر پوشی ہونی چاہیےتھی اور آج ایسا ہی ہوا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی قوت بناناترجیح ہے پاکستان 2017 میں معاشی قوت بنتے بنتے رہ گیا۔ ملک کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ دعا ہے کہ بزرگوں نے جو خواب دیکھے پاکستان وہ حاصل کرے۔

Read Comments