Aaj Logo

شائع 14 اگست 2024 04:10pm

افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گہری نظر ہے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر گہری نظر ہے، داعش بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔

ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے فوجی سازو سامان کی منظوری دیدی، پینٹاگان کے مطابق فوجی سازوسامان میں ایف پندرہ لڑاکا طیارے، ٹینک، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:

افغانستان کیلئے امریکی امداد عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئی، رپورٹ

طالبان دور میں افغانستان کو امریکا سے سوا دو ارب ڈالر ملنے کا انکشاف

Read Comments