Aaj Logo

شائع 14 اگست 2024 02:00pm

پاکپتن گورنمنٹ ہائی اسکول کے 12 سو طلبا کا انسانی پرچم بنا کر حب الوطنی کا مظاہرہ

ملک بھر میں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے وہیں پاکتپن کے اسکول طلبا نے وطن سے اظہار یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔

14 اگست کے موقع پر پاکپتن کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ایک ہزار 2 سو طلباء نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 ہزار 600 مربع فٹ پر پھیلا ایک بڑا انسانی پرچم تشکیل دیا۔

جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب میں ایم پی اے چوہدری جاوید احمد اور ایم پی اے موتیہ مسعود خالد سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جہاں روایتی قومی لباس میں ملبوس طلباء نے ایک ساتھ کھڑے ہوکر دیوہیکل جھنڈا بنایا اور وطن کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہر نے کہا کہ اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ پاکستان کو اسی چیز کی ضرورت ہے۔ سعدیہ مہر نے اسکول کے طلباء کی شاندار کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور خاص طور پر ڈاکٹر عبداللہ تبسم کی محنت اور لگن کو تسلیم کیا، جنہوں نے جھنڈے کی صحیح تشکیل کو یقینی بنانے کے لیے تربیت اور رہنمائی فراہم کی۔ یہ تقریب پنجاب بھر میں یوم آزادی کی وسیع تر تقریبات کا حصہ تھی، جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شاندار تقریب کا کامیاب انعقاد طلبہ کے ٹیم ورک اور منتظمین کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Read Comments