Aaj Logo

شائع 14 اگست 2024 10:35am

پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف، 104 افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اورغیرملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اعزازات حاصل کرنیوالوں میں پاکستانی وغیرملکی بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنےکی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اورمراد سد پارہ کو ستارہ امتیازعطا کرنے کی منظوری دی گئی۔

ادب کے شعبے میں ناصرکاظمی مرحوم کونشان امتیازدیاجائے گا جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کوہلال پاکستان کی بھی منظوری گئی۔

Read Comments