Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 08:23pm

نوجوان کو اسپورٹس کار کے ایگزاسٹ سے سگریٹ جلانا مہنگا پڑ گیا، کیا حال ہوا؟

بھارت میں ایک آٹوموٹیو کانٹینٹ بنانے والے نوجوان کو پورشے گاڑی کے ایگزاسٹ پائپ سے سگریٹ سلگانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی ریسات تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اسد خان کے اس اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ پورشے کے ایگزاسٹ سے سگریٹ جلانے کی کوشش میں اپنا ہاتھ جلاتے دکھائے دئے۔

ویڈیو کی کپشن میں لکھا گیا، ”سگریٹ جلانے کا اس سے بہتر طریقہ کیا ہے؟“

انہوں نے مزید کہا کہ میں سگریٹ نہیں پیتا۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

تاہم، ان کے انتباہ نے ناقدین کو کچھ خاص متاثر نہیں کیا، کئی صارفین نے اسٹنٹ کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’اپنے ہاتھ کو جلانے کا اس سے بہتر طریقہ کیا ہے؟‘

ایک اور نے طنزیہ لکھا، ’شکر ہے اس نے منہ میں سگریٹ رکھ کر جلانے کی کوشش نہیں کی۔‘

ایک صارف نے لکھا، ’جب آپ بنیادی طبیعیات کو نہ سمجھ سکیں‘۔

Read Comments