Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 06:49pm

دنیا میں زندگی کی شروعات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی، سائنسدانوں کا نیا نظریہ

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دنیا میں زندگی کی شروعات کے حوالے سے ایک نیا نظریہ پیش کیا، ان سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ روئے زمین پر زندگی کی شروعات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی کی ایک نئی تحقیق میں نظریہ پیش کیا گیا ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز بجلی گرنے سے ہونے والے کیمیائی رد عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

زمین کو پانی کب ملا؟ جواب مل گیا

مطالعے کے سینئر مصنف جارج ایم وائٹ سائیڈز کا کہنا ہے کہ زندگی کی ابتدا سے متعلق قدیم زمانے کے سوالات کا جواب شاید کیمسٹری میں مخفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ںظریہ ایک اور سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا نیوکلیک ایسڈ جو ہمارے ڈی این اے، پروٹین اور میٹابولائٹس کو بناتے ہیں، بے ساختہ ابھرے؟

نئی تحقیق اس پرانے مفروضے کو ختم کرتی ہے کہ پانی، الیکٹرولائٹس اور عام گیسیں زمین کے پہلے بائیو مالیکیولز بنانے کے لیے ضم ہوئے۔

بھارتی وزیر تعلیم کا نیا حکم، سائنس دانوں نے سر پکڑ لئے

پچھلے نظریات میں ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک شہابی پتھر ہمارے سیارے پر گر کر تباہ ہوا ہوگا اور اس نے زندگی کیلئے ضروری کیمیائی اجزا فراہم کیے ہوں گے۔

تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ بجلی سے زندگی کی شروعات کا نظریہ زیادہ شفاف اور قابل فہم مفروضہ فراہم کرتا ہے۔

Read Comments