بھارتی ریاست راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک خاتون کو اس کے شرابی شوہر نے مبینہ طور پر مارا پیٹا اور اپنی موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹتا ہوا اپنے گاؤں لے گیا۔
اس شخص کی شناخت 32 سالہ پریمرام میگھوال کے طور پر کی گئی ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
لندن: ماں اور بیٹی پر حملہ کرنے والے ملزم کو پاکستانی نژاد سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا
ویڈیو میں ایک خاتون کی ٹانگیں موٹرسائیکل سے بندھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں، جو زمین پر گھسٹتی ہوئی مدد کے لیے چیخ رہی تھی۔
واقعے کی ویڈیو بنانے والے شخص سمیت کسی ایک شخص نے بھی خاتون کی مدد نہیں کی اور نہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ناگور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن سنگھ توگس نے کہا، ’اس واقعے میں ایک خاتون شامل ہے جس نے اپنے شوہر کی خواہش کے خلاف جیسلمیر میں اپنی بہن سے ملنے جانے پر اصرار کیا۔ شوہر کے انکار کے باوجود، وہ اپنی بہن کے ساتھ جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ جواب میں شوہر نے اسے اپنی موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ دیا اور گھسیٹتے ہوئے لے گیا‘۔
صابن سے پستول دھوتی خاتون کی وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی
پنچوڑی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سریندر کمار نے بتایا کہ مبینہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل نہرسنگ پورہ گاؤں میں پیش آیا تھا۔
خاتون جو اب اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتی ہیں، انہوں نے پولیس حکام کو واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی۔ تاہم، پولیس کے مطابق، ملزم کو پیر کو عوامی اضطراب پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
فون میں مگن شخص کتے کو نہلاتے ہوئے مارا گیا
رپورٹ میں میگھوال کو ایک شرابی بتایا گیا جو اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اسے گاؤں میں دوسروں سے الگ تھلگ رکھتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔