Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 04:28pm

پولیس کا 12 مقدمات میں عمران خان کا فرانزک کرانے کا فیصلہ، جج کا درخواست پر سماعت سے انکار

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے بارہ مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے عمران خان کا ان بارہ مقدمات میں فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفتیشی افسران نے فرانزک کیلئے درخواست اے ٹی سی لاہور میں دائر کردی ہے۔

تفتیشی افسران نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروانا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

جس پر اے ٹی سی جج نے تفتیشی افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا، آپ کو مشورہ ہے کہ سپریم کورٹ چلے جائیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کیلئے معافی نہیں ہونی چاہیئے، وزیر داخلہ

اے ٹی سی جج نے کہا کہ ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے یا پھر تب درخواستیں دائر کریں۔ جس کے بعد تفتیشی افسران عدالت سے واپس لوٹ گئے۔

Read Comments