ترکیہ میں ایک مسجد کے باہر ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ایک نقاب پوش کلہاڑی بردار نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہوگئے، ملزم نے اپنی کارروائی کو ایکس پر لائیو نشر بھی کیا۔
یہ واقعہ مصروف شاہراہ کے نزدیک پیش آیا۔ ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے حملہ آور کا حلیہ نہایت پُراسرار تھا۔ کلہاڑی کمر سے لٹکی ہوئی تھی۔ بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ حملہ آور کا منہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔ آنکھیں چشمے کے پیچھے چھپی ہوئی تھی جب کہ سینے پر نازی نشان ”کالا سورج“ بھی سجایا ہوا تھا۔
پولیس نے 18 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا، لیکن تاحال حملے کے محرکات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
تاہم عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور نوجوان موبائل گیمز سے متاثر لگ رہا تھا۔
حکام کی جانب سے تاحال حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹرمپ کے ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کے دوران ایکس پر سائبر حملہ، انٹرویو بھی ادھورا رہ گیا
حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔