Aaj Logo

شائع 13 اگست 2024 03:40pm

خیبرپختونخوا: 18 ارب روپے سے زائد کی امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک میں امپورٹڈ گندم خراب ہونے کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، 18 ارب روپے سے زائد امپورٹڈ گندم گوداموں میں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امپورٹڈ گندم استعمال کرنے کے قابل ہی نہیں ہے، ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کی ناقص پالیسی کی وجہ سے گندم خراب ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کومفت پلاٹس دینے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کوہاٹ روڈ غلہ گوداموں میں 80 ہزار سے زائد بوریاں خراب پڑی ہیں، خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع ملاکنڈ، کوہاٹ، ہنگو سمیت غلہ گوداموں میں 11 لاکھ سے زائد امپورٹڈ گندم کی بوریاں خراب پڑی ہیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈائریکٹر فوڈ کو ناقص گندم کے حوالے سے خظ جاری کیا تھا، خط میں لکھا گیا تھا کہ امپورٹڈ گندم اسٹوریج کے قابل ہی نہیں ہے۔

طور خم سرحد پر ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

ڈائریکٹرنے اسکینڈل چھپانے کے لیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے تبادلے شروع کر دیے۔

Read Comments